حیدرآباد: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں نئی حلقہ بندی Delimitation in Telanganaسے متعلق دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا۔ یہ درخواست آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ 2014 کی دفعہ 26 کے تحت نئی حلقہ بندی کے مطالبہ پر مبنی تھی۔
یہ درخواست پروفیسر پورشوتم ریڈی نے سال 2022 میں داخل کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ حلقہ بندی کے دوران اسی قانونی دفعہ کو نظر انداز کیا گیا، جو کہ قانون کے غیر مساوی اطلاق کے مترادف ہے۔
تاہم عدالت عظمیٰ نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی درخواست کو منظور کرنے سے دیگر ریاستوں سے اسی نوعیت کے مقدمات کا سیلاب آ سکتا ہے، جو قانونی اور انتظامی لحاظ سے پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔
عدالت نے واضح کیا کہ موجودہ قانونی بنیادوں پر اس درخواست کو قبول نہیں کیا جا سکتا، اور درخواست گزار کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔


















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































