حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ سے ملاقات کی جس میں Judicial Infrastructure اور عملے کی بھرتی پر بات چیت کی گئی۔ یہ ملاقات حیدرآباد کے مری چنّا ریڈی ہیومن ریسورس ڈولپمنٹ سنٹر میں ہوئی۔
اس موقع پر اعلیٰ عہدیداروں میں چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ، پرنسپل سکریٹری ٹو سی ایم سیشادری، لا سکریٹری پاپی ریڈی، جسٹس پی۔ سام کوشی اور جسٹس ابھی نند کمار شاویلی موجود تھے۔
نئے اضلاع میں عدالتی سہولتوں کی ضرورت
چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے حکومت پر زور دیا کہ نئے اضلاع میں عدالتوں کے لیے نئی عمارتیں اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لیے عملے کی بھرتی بھی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے کئی تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پرانے اور نئے اضلاع کی Judicial Infrastructure کو بہتر بنایا جائے گا اور ضروری عملے کی بھرتی کی جائے گی۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































