حیدرآباد: تلنگانہ پی سی سی صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے جمعرات کو بہار ووٹر لسٹ تنازع پر SC Orderکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے سنگ میل قرار دیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ بہار میں اسپیشل سمری ریویژن (SIR) کے دوران فہرست سے حذف کیے گئے 65 لاکھ ووٹروں کے نام 48 گھنٹوں کے اندر شائع کیے جائیں۔ گوڑ نے کہا کہ یہ فیصلہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کے الزامات کو درست ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے راہل گاندھی کے اس مطالبے کو نظرانداز کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔ گوڑ نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ راہل گاندھی کی تجویز کے مطابق آدھار سے منسلک “ایک شخص – ایک ووٹ” نظام نافذ کرے تاکہ ووٹ فراڈ کو روکا جا سکے۔



























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































