حیدرآباد: نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) نے منگل کے روز کوڈنگل Medical Collegeکو منظوری دے دی اور 50 ایم بی بی ایس نشستوں کی اجازت دی۔
کوڈنگل میڈیکل کالج میں داخلے اس سال سے
کمیشن نے نئے Medical Collegeکی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ احکامات جاری کیے، جو حلقہ اسمبلی میں طبی تعلیم کے لیے بڑی پیشرفت سمجھی جارہی ہے۔ وزیر صحت دامودر راجا نرسمہا نے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے عہدیداروں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ایم بی بی ایس کورسز میں داخلے اسی سال سے شروع ہوں گے۔
سرکاری میڈیکل کالجوں میں 4,100 سے زائد نشستیں
یہ منظوری سپریم کورٹ کی جانب سے گورنمنٹ آرڈر 33 کو برقرار رکھنے اور لوکل کوٹہ تنازعہ حل کرنے کے دو دن بعد سامنے آئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پہلے مرحلے کی کونسلنگ چند دنوں میں شروع ہونے کی امید ہے۔ تلنگانہ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اب طلبہ کے لیے 4,100 سے زائد ایم بی بی ایس نشستیں دستیاب ہوں گی۔
