حیدرآباد: [en]Doctors Day[/en] کے موقع پر تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے ریاست بھر کے ڈاکٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیدائش سے لے کر زندگی کے آخری لمحے تک انسانوں کی خدمت کرتے ہیں، اور ان کی انتھک محنت نے ریاست کے صحت نظام کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کووڈ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹروں کو حقیقی ہیرو قرار دیا جنہوں نے جانوں کو بچانے کے لیے دن رات بے خوف کام کیا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 430 سیول اسسٹنٹ سرجنز، 45 اسسٹنٹ پروفیسرز اور 48 ڈینٹل سرجنز کی بھرتی کے لیے اعلامیے جاری کیے گئے، جب کہ 607 اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں کو پُر کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ پچھلے 18 ماہ میں تقریباً 1,000 ڈاکٹروں کو ترقی دی گئی ہے۔
نرسمہا نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کا منصوبہ اب تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اور حال ہی میں جونیئر ڈاکٹروں کے وظیفے اور سینئر ریزیڈنٹس کے اعزازیہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے طبی برادری کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
دامودر نرسمہا نے زور دے کر کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت نے صرف 18 ماہ میں کئی انتخابی وعدے پورے کیے ہیں، باوجود اس کے کہ گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے 8 لاکھ کروڑ روپئے قرض پر سود بھی ادا کیا جا رہا ہے، اور فلاحی اسکیمات بھی جاری ہیں۔
డాక్టర్స్ డే సందర్భంగా ఆరోగ్యశాఖ మంత్రి దామోదర రాజనర్సింహ గారు డాక్టర్లందరికీ హృదయపూర్వక శుభాకాంక్షలు తెలిపారు.
మనిషి పుట్టుక నుంచి చివరి క్షణం వరకూ ప్రతి ఒక్కరి జీవితంలో డాక్టర్లు ఎంతో కీలకమైన పాత్ర పోషిస్తున్నారని, వారి సేవలు అభినందనీయమని మంత్రి పేర్కొన్నారు.
రాష్ట్ర… pic.twitter.com/irlune9nA6
— Damodar Raja Narasimha (@DamodarCilarapu) July 1, 2025


















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































