حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے Banakacherla Dealsاور پولاورم پراجیکٹس کی آڑ میں تلنگانہ کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی بی آر ایس، بی جے پی اور ٹی ڈی پی کی مبینہ ملی بھگت کو بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ضلع ناگرکرنول کے کوللاپور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھٹی نے دعویٰ کیا کہ ان تینوں پارٹیوں نے باہمی سازباز کے تحت کھمم کے سات منڈلوں کو ایک آرڈیننس کے ذریعہ آندھرا پردیش میں ضم کرنے کی کوشش کی، جو تلنگانہ کی علاقائی سالمیت اور وسائل سے صریح غداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے ایک دہائی تک خاموشی اختیار کی، جس کی وجہ سے بنکاچرلَہ کا مسئلہ زور پکڑ گیا۔ بھٹی نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی کو اس مسئلے پر مرکز سے رجوع ہوکر تجویز کو روکنے کا کریڈٹ دیا۔
بھٹی نے آندھرا پردیش کے وزیر لوکیش کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ تلنگانہ پانی ضائع کر رہا ہے۔ ان کے مطابق نچلے علاقوں میں پانی کی روانی صرف اس لیے ہے کہ سابق حکومتوں نے بالائی علاقوں میں پراجیکٹس مکمل نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ تب تک بنکاچرلَہ پر بات نہیں کرے گا جب تک اپنے قانونی پانی کے حقوق مکمل حاصل نہ کرے۔
آبپاشی کے حوالے سے بھٹی نے کہا کہ بی آر ایس نے پانی، فنڈز اور ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا مگر کچھ بھی پورا نہیں کیا۔ نہ کرشنا نہ گوداوری پر کوئی بڑا پراجیکٹ مکمل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس حکومتوں نے جُورالا، نیتمپاڈو، کوئل ساگر، کالواکرتھی، سری سیلم اور ناگرجنا ساگر جیسے منصوبے مکمل کیے۔
انہوں نے کے چندر شیکھر راؤ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کے دور میں منظور شدہ پرانہیتا چیویلا پراجیکٹ (152 میٹر سطح پر) کو ترک کر کے 100 میٹر سطح پر کالیشورم منصوبہ اختیار کیا، جو 1.2 لاکھ کروڑ روپوں کے اخراجات کے باوجود ناکام ہو گیا۔ بھٹی نے دعویٰ کیا کہ پرانہیتا چیویلا صرف 38,000 کروڑ میں مکمل ہو سکتا تھا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت نے آبپاشی منصوبوں کو دوبارہ ڈیزائن کر کے خزانے کو لوٹنے کا ذریعہ بنایا اور ایک انچ زمین کو بھی پانی نہیں پہنچایا۔
بھٹی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے اختلاف رائے کو دبایا، عوام میں خوف پیدا کیا اور جمہوریت کو کمزور کیا۔ موجودہ حکومت، ان کے بقول، عوامی خدمت، شفافیت اور جمہوری اقدار کے احیاء کے لیے پرعزم ہے۔
కొల్లాపూర్ నియోజకవర్గంలో 7 కొత్త సబ్ స్టేషన్లకు శంకుస్థాపన, విద్యుత్ ట్రాన్స్ఫర్మర్లు, పరికరాలు పంపిణీ చేసిన అనంతరం, కొత్త రేషన్ కార్డులు, కళ్యాణలక్ష్మి చెక్కులు, ఇందిరమ్మ ఇళ్ల పట్టాల పంపిణీ సందర్భంగా ఏర్పాటు చేసిన బహిరంగ సభలో పాల్గొనడం జరిగింది.
ఇందిరమ్మ ప్రభుత్వం… pic.twitter.com/G8599iCanA
— Bhatti Vikramarka Mallu (@Bhatti_Mallu) August 2, 2025







































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































