حیدرآباد: ایڈمیشن کمیٹی کی کنوینر سری دیوا سینا نے اعلان کیا کہ ایم پی سی طلبہ کے لیے بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسز میں داخلے کے لیے EAPCET Counselling کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کاؤنسلنگ کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا۔
سری دیوا سینا کے مطابق جن طلبہ نے سرٹیفکیٹ ویریفکیشن مکمل کرلیا ہے وہ 22 اور 23 ستمبر کو ویب آپشنز درج کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو 23 ستمبر کو ہی اپنے اختیارات فریز کرنا ہوگا۔ نشستوں کی الاٹمنٹ 25 ستمبر کو کی جائے گی۔
انٹر بورڈ کی جانب سے نیا موقع
اس دوران تلنگانہ انٹر بورڈ نے طلبہ کو فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ عہدیداروں نے وضاحت کی کہ طلبہ 17 ستمبر تک 1,000 روپۓ جرمانہ ادا کرکے داخلہ لے سکتے ہیں۔ تاہم، جو طلبہ سرکاری جونیئر کالجوں میں شامل ہوں گے، انہیں جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
EAPCET Counselling کے لیے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ تاریخوں پر ویب آپشنز درج کریں اور اپنے اختیارات بروقت فریز کریں تاکہ انہیں الاٹمنٹ میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
