Read in English  
       
Mule Accounts

حیدرآباد: سائبر کرائم پولیس نے کمشنر ٹاسک فورس (ایسٹ زون) کی مدد سے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا جو میول اکاؤنٹس کے ذریعے 24 کروڑ روپئے سے زائد کی سائبر دھوکہ دہی میں مدد کر رہا تھا۔ آٹھ رکنی یہ نیٹ ورک بینک اکاؤنٹس اوپن کر کے انہیں راجستھان میں سرگرم سائبر مجرموں کو فراہم کرتا تھا۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ اکتوبر 2023 میں بوڈاوپّل کے آٹو ڈرائیور پجاری جگدیش کو راجستھان کے کنہیا نے بھرتی کیا۔ جگدیش کو ہر نئے بینک اکاؤنٹ کے بدلے 10 ہزار روپئے ملتے تھے۔ جلدی پیسہ ملنے پر اس نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے شناختی دستاویزات استعمال کر کے مزید اکاؤنٹس کھلوانا شروع کیے۔

127 میول اکاؤنٹس کے ذریعے 24 کروڑ روپے منتقل | Mule Accounts

اکاؤنٹس فیڈرل بینک، کرناٹکا بینک، بینک آف مہاراشٹرا، انڈین اوورسیز بینک اور کروڑ ویسیا بینک میں کھلوائے گئے۔ بعد میں جگدیش نے مزید سات افراد گُروداس سنیل کمار، مندیپ، پرلاپلی نکھیل، بٹّولا پون، پولس پروین، بولّو بالو اور بالاجی نائک کو شامل کر لیا۔

بالاجی نائک، جو کروڑ ویسیا بینک میں ڈویلپمنٹ منیجر ہے، گروہ کا اہم رکن ثابت ہوا۔ اس نے اکاؤنٹ ہولڈرز کا انتظام کرنے میں مدد کی۔ پورے اکاؤنٹ کٹس یعنی پاس بک، چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈز بلیو ڈارٹ کے ذریعے راجستھان بھیجے جاتے تھے، جہاں کننیا، پونم اور رمیش جیسے سائبر دھوکہ باز ان کا استعمال کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق 127 میول اکاؤنٹس میں ₹24,10,16,618 جمع ہوئے، جن میں سے ₹23,99,31,550 فوری نکال لیے گئے۔ صرف ₹16,31,155 منجمد حالت میں موجود ہے۔ اب تک ₹1.6 کروڑ رقم مختلف ایف آئی آرز سے جڑی پائی گئی ہے جبکہ نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر 21 متعلقہ شکایات کا سراغ ملا ہے۔

پولیس نے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈز، بائیومیٹرک اسکینر سمیت اہم ثبوت برآمد کیے | Mule Accounts

تحقیقات کے دوران پولیس نے 11 بینک پاس بکس، 14 اے ٹی ایم کارڈز، 12 چیک بکس، 6 سم کارڈز، 8 موبائل فون، ایک بائیومیٹرک اسکینر، ایک سیمسنگ ٹیب، دو نوٹ بکس اور 30 کورئیر رسیدیں ضبط کیں۔

یہ دھوکہ دہی تلنگانہ، کرناٹکا اور راجستھان کی مختلف جگہوں-ونستھلی پورم، راجندر نگر، یلہنکا اور بھیلواڑہ تک پھیلی ہوئی تھی۔

افسران نے عوام کو خبردار کیا کہ کسی اور کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنا یا اپنی معلومات شیئر کرنا سنگین جرم کا باعث بن سکتا ہے۔ راجستھان میں فرار ملزمین کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔