حیدرآباد ۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ احمدآباد میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی مہمان ٹیم کا حوصلہ ٹوٹ گیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اپنی برتری ثابت کر تے ہوئے Team India Win جیت درج کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیٹنگ کے دونوں مواقع پر مکمل طور پر ناکام رہی۔ پہلی اننگز میں مہمان ٹیم صرف 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر ختم کر دی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 286 رنز کے نقصان کے ساتھ اتری لیکن ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر بے بس دکھائی دی۔
تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں ہی ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی، یوں بھارت نے یہ ٹیسٹ ایک اننگز اور 140 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ایلک اتھانازے نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جبکہ جیسٹن گریوز نے 25 اور جائیڈن سیلز نے 22 رنز کا حصہ ڈالا۔ باقی کھلاڑی بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
شاندار کارکردگی کے ہیرو رہے رویندرا جڈیجہ اور محمد سراج
بھارتی گیندبازوں نے اس میچ میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ دوسری اننگز میں آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نے 4 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر دیا۔ پہلی اننگ میں 4 وکٹیں لینے والے حیدرآبادی فاسٹ بالر محمد سراج نے دوسری اننگ میں 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کلدیپ یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
درحقیقت، رویندرا جڈیجہ اس میچ کے سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔ انہوں نے پہلے بلے بازی میں ناقابلِ شکست 104 رنز بنائے اور بعد ازاں بولنگ میں بھی 4 وکٹیں لے کر Team India Winمیں مرکزی کردار ادا کیا۔
















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































