حیدرآباد: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے مصنف مہندرتھوٹاکوری کی کتاب ’’پرجایوددو‘‘ کی رونمائی کی۔ انہوں نے اسے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ KCRاور تلنگانہ تحریک کو ایک شایانِ شان خراج قرار دیا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ یہ کتاب، جو ملک کے تاریخی دن پر جاری کی گئی، تلنگانہ کی سماج اور خاص طور پر کے سی آر کے لیے ایک تحفہ ہے، جنہیں انہوں نے بھاری رکاوٹوں کے باوجود ریاست کا قیام دلانے کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے شاعر گوریتی وینکنا کے اس جملے کا حوالہ دیا کہ کے سی آر ’’وہ بیٹا ہے جس نے اپنی ماں کو جنم دیا‘‘ اور کہا کہ یہ مبالغہ نہیں۔
کانگریس قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وہ کے سی آر پر تلنگانہ کو قرض میں دھکیلنے کا الزام لگاتے ہیں، حالانکہ مرکزی حکومت نے خود پارلیمنٹ میں بتایا کہ ریاست کے 10 سال کے قرضے 2.8 لاکھ کروڑ روپئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔
کے ٹی آر نے کے سی آر کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ تعمیر کیا، تلنگانہ کو زرعی شعبے میں 14ویں سے پہلے مقام پر پہنچایا، ہر گھر کو پائپ کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا، نلگنڈہ میں فلوروسس کا خاتمہ کیا اور ہر ضلع میں میڈیکل اور نرسنگ کالجز قائم کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ریتھو بندھو اسکیم کے تحت 70 لاکھ کسانوں کو 73,000 کروڑ روپئے دیے گئے، جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔
کے ٹی آر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور بی جے پی کی کے سی آر کو بدنام کرنے کی مبینہ سازشوں کا جواب دیں اور مرکز کی طرف سے جاری کردہ سرکاری قرض کے اعداد و شمار عوام تک پہنچائیں۔
కేసీఆర్ అప్పులు చేశాడంటూ తప్పుడు కూతలు కూసిన కాంగ్రెస్ నాయకులకు పార్లమెంట్ సాక్షిగా చెంప దెబ్బలాంటి సమాధానాన్ని కేంద్రం ఇచ్చింది.
పార్లమెంట్లో కేసీఆర్ హయాంలో జరిగిన అప్పు కేవలం రూ.2.80 లక్షల కోట్లు మాత్రమే అని, ఉమ్మడి ఆంధ్ర ప్రదేశ్ నుంచి తెలంగాణ రాష్ట్రం విడిపోయినప్పుడు… pic.twitter.com/nnK4VQq3Q4
— BRS Party (@BRSparty) August 15, 2025

























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































