حیدرآباد: تلنگانہ کے وزراء اور تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی آج راج بھون میں گورنر جیشنُو دیو ورما سے ملاقات کریں گے تاکہ ایوان میں منظورہ BC Reservationبل کی منظوری حاصل کی جا سکے۔
وزراء اور ارکان اسمبلی کی گورنر سے ملاقات
وزیر پونم پربھاکر نے تمام فلور لیڈروں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ وفد کے ساتھ راج بھون چلیں۔ گورنر سے ملاقات کا وقت صبح 11:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسمبلی میں پنچایت راج ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت مقامی اداروں میں BC Reservationکی حد 50 فیصد ختم کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
منظوری کے لیے دباؤ
وزراء اور تمام جماعتوں کے قائدین گورنر سے اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ ایوان کے اتفاقِ رائے کی روشنی میں بل کو منظوری دیں۔
وفد میں وزراء پونم پربھاکر، واکٹی سری ہری، کونڈا سریکھا اور سرکاری وہِپ آدی سرینواس شامل ہوں گے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































