حیدرآباد: شہر میں گزشتہ چار سے پانچ دن سے جاری مسلسل بارش نے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، اتوار کی نصف شب ایک مرتبہ پھر کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر کے بڑے حصے زیرِ آب آگئے۔
تلنگانہ ویدرمین کے مطابق پیر کی دوپہر تک خشک موسم رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر تقریباً 2 بجے سے درمیانی سے شدید Rain Alertشروع ہو سکتی ہے جو نصف شب تک جاری رہے گی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 25 ملی میٹر سے 55 ملی میٹر تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات اور بلدی عہدیداروں نے شہریوں کو پیشگی ہدایت دی ہے کہ وہ اس پیشگوئی کے پیش نظر محتاط رہیں۔
محکمہ موسمیات نے رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، گدوال، نلگنڈہ، یادادری، محبوب آباد، کھمم، ہنمکنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڈم اور ملگ سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھی دوپہر سے نصف شب تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Today’s FORECAST ⚠️⛈️
HEAVY RAINFALL expected in various parts of South, Central, East, West TG like Rangareddy, Vikarabad, Sangareddy, Mahabubnagar, Nagarkurnool, Wanaparthy, Narayanpet, Gadwal, Nalgonda, Yadadri, Mahabubabad, Khammam, Hanmakonda, Bhadradri, Mulugu during…
— Telangana Weatherman (@balaji25_t) August 11, 2025


















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































