حیدرآباد: منچریال ضلع کے کاسی پیٹ منڈل میں پہلے Tiger Spottedاب گزشتہ دو دنوں سے ریبّینا اور تریانی منڈل کے جنگلات میں گھوم رہا ہے، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق یہ شیر چند ماہ قبل مہاراشٹرا کے چندرپور ضلع میں واقع تاڈوبا اندھاری ٹائیگر ریزرو سے نئی چراگاہ کی تلاش میں تلنگانہ کی سرحد میں داخل ہوا ہے۔ ریبّینا میں مویشیوں پر حملے کے بعد نصب کردہ کیمرہ ٹریپ سے اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ جنگلات نے شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں اور جنگلاتی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔
کچھ دن قبل کاسی پیٹ میں شیر نے دو بچھڑوں کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی تھی۔
حکام نے دیہاتیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھنے جنگل میں جانے سے گریز کریں، کھیتوں میں کام کرتے وقت جتھوں کی شکل میں رہیں اور جنگلاتی سرحدوں کے قریب محتاط رہیں تاکہ اچانک آمنا سامنا نہ ہو۔































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































