حیدرآباد: شہر کی ہائیڈرا یعنی حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت ایمرجنسی خدمات اس وقت متاثر ہو گئیں جب HYDRAA Marshalsنے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف ڈیوٹی چھوڑ کر ہڑتال کر دی۔ اس ہڑتال کے باعث ہائیڈرا کنٹرول روم، تربیتی سرگرمیاں اور پراجاوانی عوامی شکایات کا نظام بند ہو گیا، جس سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 150 ڈویژن متاثر ہوئے۔
مارشلز کی اکثریت سابق فوجیوں پر مشتمل ہے جنہیں 2020 میں جی ایچ ایم سی کے انفورسمنٹ، ویجیلنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ونگ میں بھرتی کیا گیا تھا اور یہ اس وقت ہائیڈرا یونٹ سے منسلک ہیں۔ تقریباً 100 اہلکار اس احتجاج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنخواہ کے مسئلے پر کمشنر رنگاناتھ سے بات چیت کریں گے، جس پر حالیہ ہفتوں میں اندرونی سطح پر غور جاری تھا۔
شہر میں بارش اور سیلاب کے دوران ہائیڈرا مارشلز کی ہڑتال اہم مسئلہ بن گئی
یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب حیدرآباد شدید بارش اور سیلاب سے دوچار تھا، جس کے باعث ہائیڈرا کی خدمات کی معطلی ایک نمایاں عوامی مسئلہ بن گئی۔
