حیدرآباد: Singurملٹی پرپز پراجیکٹ میں ہفتہ کی صبح آبپاشی عہدیداروں نے مزید دو کریسٹ گیٹس کھول دیئے اور 43,176 کیوسیکس پانی منجیرہ ندی میں چھوڑا۔ یہ اقدام کیچمنٹ ایریا میں بھاری بارش کے بعد پانی کی آمد میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔
جمعہ کو تین گیٹس کھولے گئے تھے۔ ہفتہ کے دن نمبر 6 اور 10 گیٹس کھولے جانے کے بعد اب مجموعی طور پر پانچ کریسٹ گیٹس سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ ذخیرے میں اس وقت 24,000 کیوسیکس سے زائد پانی داخل ہورہا ہے اور انجینئروں نے کہا کہ سطح دن بھر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
سنگور پراجیکٹ میں فی الحال 21.849 ٹی ایم سی فٹ پانی موجود ہے، جبکہ مکمل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 29.91 ٹی ایم سی فٹ ہے۔ اسی دوران ٹی جی جنکو کے تحت پراجیکٹ سے منسلک پاور پلانٹ بھی چلایا جارہا ہے۔
انتظامیہ نےمنجیرہ ندی کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ سیلابی پانی چھوڑا جارہا ہے۔










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































