حیدرآباد: تلنگانہ اور بالائی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد گوداوری ندی کا پانی بھدرادری میں خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ بدھ کے روز پانی کی سطح 43 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے بعد حکام نے پہلا Flood Alertجاری کر دیا۔
کلکٹر اور ایس پی صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ محکمہ جات نے ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
افسران نے کہا کہ اگر پانی کی سطح مزید بڑھی تو قریب 15 نچلی بستیاں زیرِ آب آ سکتی ہیں۔ اس کے لیے ریلیف سنٹرز پہلے ہی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو پناہ دی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے وارننگ تھریش ہولڈ پر پہنچنے کی صورت میں ہیوی ڈیوٹی پمپس تیار رکھے گئے ہیں تاکہ سلویس گیٹ کے رساؤ کو روکا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث گوداوری ندی پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔







































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































