حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار [en]Mohan Babu[/en] کی جانب سے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست پر تلنگانہ ہائیکورٹ نے پیر کے روز سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ کارروائی 9 جولائی تک مؤخر کر دی۔
یہ مقدمہ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں صحافی رنجیت پر مبینہ حملے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت میں سماعت کے دوران موہن بابو کے وکیل نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب، سرکاری وکیل نے ریاستی حکومت کا موقف پیش کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا۔ عدالت نے درخواست پر غور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































