حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں معمر شہریوں اور معذور افراد کے لیے ہوم ووٹنگ Jubilee Hills Home Voting کا آغاز آج ہوا۔ الیکشن ٹیمیں اہل ووٹروں کے گھروں پر جا کر ان کے ووٹ ڈلوائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے یہ سہولت 85 برس سے زائد عمر کے ووٹروں اور 40 فیصد سے زیادہ معذوری رکھنے والے افراد کے لیے متعارف کروائی ہے۔ حکام کے مطابق 84 بزرگ شہریوں اور 19 معذور ووٹروں نے فارم 21 کے ذریعے گھر سے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست دی تھی۔
103 ووٹروں کے لیے خصوصی انتظامات – Jubilee Hills Home Voting
ریٹرننگ آفیسر سائی رام نے بتایا کہ ان 103 ووٹروں کے لیے ہوم ووٹنگ کا عمل 4 اور 6 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، تمام انتظامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ ووٹنگ کا عمل شفاف اور آسانی سے مکمل ہو۔
یہ اقدام ان بزرگ اور خصوصی ضرورتوں کے حامل شہریوں کے لیے کیا گیا ہے جو ووٹنگ مراکز تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔







































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































