حیدرآباد: تلنگانہ گزٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن [en]TGOS Hyderabad[/en] کی ضلع حیدرآباد شاخ کے نمائندوں نے اتوار کے روز ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ ہری چندن داسری سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیم کے دفتر کے قیام کے لیے اراضی الاٹمنٹ کی باضابطہ درخواست پیش کی۔
یہ وفد کلکٹریٹ پہنچا اور خیرسگالی ملاقات کے دوران یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹی جی او ایس حیدرآباد کے مستقل دفتر کے قیام کے لیے موزوں اراضی فراہم کی جائے۔
ضلع کلکٹر ہری چندن داسری نے وفد کی درخواست کا مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
ٹی جی او ایس حیدرآباد کے وفد میں صدر ایم بی کرشنا یادو، نائب صدر انجولا ریڈی، سکریٹری محمد عبدالقادر، خازن ایم وی رمنّا اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































