حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے منگل کو سردی کی شدید لہر Telangana Cold Wave کے پیش نظر تلنگانہ کے کئی اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا۔
سنگاریڈی ، میدک، کاماریڈی، نرمَل اور عادل آباد میں یلو الرٹ نافذ کیا گیا۔ آصف آباد، کومرم بھیم اور مزید اضلاع میں بھی تیز سرد ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کم از کم درجہ حرارت معمول سے 4 تا 5 ڈگری کم ہونے کا خدشہ ہے۔ کومرم بھیم آصف آباد کے سرپور-یو میں 6.8ڈگری سیلسیس ، سنگاریڈی کے کوہیر میں 7.8ڈگری سیلسیس اور راجنا سرسلہ کے رُدرنگی میں 8.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
صحت سے متعلق احتیاطی ہدایات | Telangana Cold Wave
ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ شہری تیز سرد ہواؤں کے باعث احتیاط کریں اور گرم لباس استعمال کریں۔ کمزور طبقات، خصوصاً معمر افراد اور بچے، اضافی احتیاط برتیں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































