حیدرآباد: حیدرآباد۔ممبئی قومی شاہراہ پر پیر کے روز اس وقت ٹریفک جام کی سنگین صورت حال پیدا ہوگئی جب اسناپور کراس روڈ کے قریب ایک Truck Accident ہوگیا۔ پیاز سے بھری یہ لاری شوارنگنی تھیٹر کے سامنے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک کلومیٹر سے زیادہ طویل ٹریفک جام لگ گیا۔
فلائی اوور کے توسیعی کاموں سے راستہ ہوا تنگ
صورتحال اس لئے بھی مزید خراب ہوگئی کیونکہ اسناپور میں سڑک کی توسیع اور فلائی اوور کی تعمیراتی کاموں کے باعث پہلے ہی راستہ تنگ کردیا گیا تھا، جس کے بعد گاڑیوں کو متبادل راستوں پر موڑا گیا۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے ٹریفک رودرارم تک ٹھپ ہوگیا اور سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں پھنس گئیں۔ نہ گاڑیاں آگے بڑھ سکیں اور نہ پیچھے ہٹ سکیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی نوجوانوں نے ایمبولنس دیا راستہ
ٹریفک جام کے دوران ایک ایمبولینس بھی پھنسی گئی، تاہم موٹرسواروں اور مقامی نوجوانوں نے مل کر ایمبولینس کو ڈیوائیڈر کے پار دھکیل دیا تاکہ وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکے۔
پٹن چیرو ٹریفک پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور کرین کی مدد سے الٹے ٹرک کو ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوشش کی۔






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































