حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے۔ راماکرشنا راؤ، آئی اے ایس، نے منگل کو ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تاکہ حیدرآباد میں پینے کے پانی کی کسی بھی ممکنہ قلت Water Supply کو روکا جا سکے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
Water Supply | محکموں میں قریبی رابطے کی ہدایت
چیف سکریٹری نے منجیرا، سنگور، اور گوداوری فیز 2 اور فیز 3 پینے کے پانی کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ سکریٹریٹ میں لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ اراضی کے حصول اور پائپ لائن کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ گرمیوں سے قبل فراہمیٔ آب کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
راماکرشنا راؤ نے آبپاشی، ریونیو، جنگلات، اور عمارات و سڑکوں کے محکموں سے کہا کہ وہ باہمی رابطے میں رہیں اور زیر التواء معاملات کو فوری حل کریں۔
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔
💧 హైదరాబాద్లో త్రాగునీటి సమస్య రాకుండా ముందస్తు చర్యలు
గౌ. ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula ఆదేశాల మేరకు, రాష్ట్ర ప్రధాన కార్యదర్శి కె. రామకృష్ణారావు IAS సమీక్ష సమావేశం నిర్వహించి తగు చర్యలు చేపట్టాలని అధికారులకు సూచనలు.
📍సచివాలయంలో జరిగిన సమీక్షలో—
🔸మంజీర, సింగూరు, గోదావరి… pic.twitter.com/g6VJQykb2C— IPRDepartment (@IPRTelangana) November 11, 2025
