حیدرآباد ۔ بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز اسکور کرلیے۔ اسٹمپس کے وقت رویندرا جڈیجہ 104 رنز پر ناقابل شکست تھے جبکہ واشنگٹن سندر ، ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی Team India کو پہلی اننگز میں 286 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، جب کہ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز محض 162 رنز پر ختم ہوگئی تھی۔
دوسرے دن بھارت نے 121/2 سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ کپتان شبمن گل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ گذشتہ 47 برسوں میں پہلے بھارتی کھلاڑی بنے جنہوں نے بطور کپتان اپنے پہلے گھریلو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی۔ اس معاملے میں انہوں نے سنیل گاوسکر کی برابری کرلی۔ دوسری جانب کے ایل راہل نے شاندار 100 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی تقریباً 9 برس بعد گھریلو میدان پر پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔
جڈیجہ اور جورئیل کی شراکت داری
بھارت نے 218 کے اسکور پر کے ایل راہل کی وکٹ گنوائی، اس کے بعد دھرو جورئیل اور رویندرا جڈیجہ نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 206 رنز کی شاندار پارٹنرشپ ہوئی۔ جورئیل 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ ان کے کچھ دیر بعد جڈیجہ نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی اور اس طرح انہوں نے ایم ایس دھونی کے ریکارڈ کی برابری کرلی، جن کے بھی ٹیسٹ کیریئر میں 6 سنچریاں تھیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان روسٹن چیز نے Team India کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انہوں نے سائی سدھارتھن اور شبمن گل کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ جےڈن سیلز، خائیری پیئر اور جومیل واریکن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
