حیدرآباد: اتوار کی شب شہر کے مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار Hyderabad Rainfallریکارڈ کی گئی، جس سے میڈچل ۔ملکاجگری اور رنگا ریڈی اضلاع کے کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ مرکزی شہری حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق سب سے زیادہ 46.3 ملی میٹر حیدر نگر اور ایچ ایم ٹی ہلز، کوکٹ پلی میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد 45 ملی میٹر بارش وِنائک نگر، ملکاجگری میں ہوئی۔ مجموعی طور پر تین اضلاع میں اتوار شب سے پیر کی صبح تک 20 ملی میٹر سے 46 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
شدید بارش راجیو گروہا کلپا، گجولارامارم (43.8 ملی میٹر)، کپرا (42.5 ملی میٹر)، یونیورسٹی آف حیدرآباد، سریلنگم پلی (42.5 ملی میٹر)، کشائی گوڑہ پرانا وارڈ آفس، چرلاپلی (42.3 ملی میٹر)، جے پی این نگر کمیونٹی ہال، چندان نگر (41 ملی میٹر) اور شمشی گوڑہ، کوکٹ پلی (40.5 ملی میٹر) میں بھی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بارش کم دباؤ کے نظام کے سبب ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں آسمان ابر آلود اور موسم نم رہا۔
