حیدرآباد: نظام آبادضلع کے ڈونکل گاؤں میں جمعہ کے روز نشے میں جھگڑے کے دوران ایک 42 سالہ لاری ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں [en]Drunken Fight[/en] کے دوران ڈرائیور پر حملہ کیا گیا تھا۔
متوفی کی شناخت شیخ رحمن کے طور پر کی گئی ہے، جو نظام آبادکے نندی گٹہ علاقے کا رہائشی تھا۔ چار دن قبل وہ راجو نامی شخص کے ساتھ کانٹریکٹ مرمت کے کام کے سلسلے میں ڈونکل آیا تھا۔
پولیس کے مطابق 26 جون کی رات دیر گئے رحمن اور راجو شراب نوشی کر رہے تھے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران راجو نے لکڑی کے ڈنڈوں سے رحمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
اگلی صبح رحمن کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
متوفی کے بھائی شیخ راحیل کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































