حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ CM Revanth ریڈی نے جمعہ کے دن خیرت آباد مہا گنپتی کے درشن کیے اور خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تہوار کے منتظمین، ضلع انچارج وزیر پونم پربھاکر اور مقامی رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے ان کا استقبال کیا۔
ریونت ریڈی نے آرتی کی اور 69 فٹ اونچی مورتی کو پھولوں کی مالا پہنائی۔ مندروں کے پجاریوں نے انہیں تیرتھ پرسادم دیا اور دعائیں دیں۔
خیرت آباد گنیش کی خصوصیت
عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے CM Revanth ریڈی نے کہا کہ خیرت آباد اتسوا کمیٹی نے 71 سالہ روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 69 فٹ مورتی کی تنصیب آسان نہیں اور اس ذمہ داری کو ہر سال ادا کرنے والوں کو وہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بڑی بڑی مورتیوں کی تنصیب کی جاتی ہے لیکن خیرت آباد گنیش کو جو مقبولیت اور عقیدت حاصل ہے وہ بے مثال ہے۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ اس سال شہر میں تقریباً 1.4 لاکھ گنیش مورتیوں کی تنصیب عمل میں آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت نے گنیش پنڈالوں کو مفت برقی فراہم کی ہے جو ایک تاریخی قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام برادریوں کے جذبات کا احترام کرتی ہے اور ہر مذہب اور ہر تہوار کو یکساں اہمیت دیتی ہے۔
پُرامن وسرجن کی اپیل
ریونت ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد پولیس سمیت تمام محکمے وسرجن کے انتظامات میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر پونم پربھاکر، ایم ایل اے دانم ناگیندر، میئر وجیالکشمی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے عقیدتمندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور وسرجن کو پُرامن طور پر مکمل کریں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ گنیش وسرجن محفوظ اور منظم طریقے سے مکمل ہو۔
LIVE: Hon’ble Chief Minister Sri A. Revanth Reddy participates in Pooja at Khairatabad Bada Ganesh in Hyderabad https://t.co/IqrmHSfB7x
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 5, 2025




















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































