حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے پیر کے روز کانگریس حکومت پر تلنگانہ کو مالی بحران میں دھکیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تازہ ترین آڈیٹر جنرل یعنی CAG Reportکا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی حکومت کی بدانتظامی کو بے نقاب کرتی ہے، جس نے کسی ایک فلاحی اسکیم یا منصوبے کے بغیر ہی ریاست کی سرپلس معیشت کو ختم کر دیا۔
کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ حکومت وضاحت کرے کہ جب کوئی نیا منصوبہ، سڑک یا طلبہ کے لیے معیاری کھانا فراہم نہیں کیا گیا تو قرض کی گئی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اپنی چھ ضمانتوں کے نفاذ کے بجائے تلنگانہ کی معیشت کے زوال کو یقینی بنایا ہے۔
سی اے جی رپورٹ میں بھاری خسارے کا انکشاف
کے ٹی آر نے کہا کہ سی اے جی کے مطابق کانگریس کے اقتدار میں آنے کے صرف تین ماہ میں ریاست کی مالی حالت بگڑ گئی ہے۔ سرپلس بجٹ رکھنے والی تلنگانہ اب 10,583 کروڑ روپوں کے ریونیو خسارے کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ غیر ٹیکس آمدنی کی وصولی بجٹ تخمینوں کا صرف 3.37 فیصد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس سال اب تک 20,266 کروڑ روپوں کا قرض لے لیا ہے جو سالانہ قرض کی حد کا 37.5 فیصد بنتا ہے، اور وہ بھی کسی ایک منصوبے کے آغاز کے بغیر۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس کے وہ رہنما جو پہلے ریاستی معیشت کو آٹو پائلٹ پر بتاتے تھے، اب اس صورتحال پر کیا کہیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مالی استحکام کی بحالی کا واضح منصوبہ پیش کرے۔
This is a serious Red Flag!
I never thought we would have to witness this – the latest CAG Report screams alarm bells. There is a sharp decline in Telangana’s growth
A failed Congress party’s governance results in a failed economy. They promised 6 guarantees but delivered only… pic.twitter.com/nl2Duu4xzm
— KTR (@KTRBRS) August 11, 2025










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































