حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بدھ کے روز حکام کو ہدایت دی کہ Hyderabad Rains کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری عوام کو نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے مکمل چوکسی اختیار کریں تاکہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری راحت پہنچائی جا سکے۔
چیف منسٹر نے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی مقامات پر برساتی پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس، جی ایچ ایم سی اور ٹریفک حکام کو فوری طور پر پانی نکالنے اور ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت دی۔
نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انتباہ
ریونت ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ نشیبی علاقوں اور کھلے نالوں کے قریب رہنے والے مکین خصوصی احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ Hyderabad Rains کے دوران ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا حادثہ پیش نہ آئے۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ جی ایچ ایم سی اور برقی محکمے کے ملازمین متاثرہ کالونیوں میں فوری امداد فراہم کریں اور برقی لائنوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































