حیدرآباد – کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلقات کے لیے India US relations کو نقصان پہنچایا ہے۔
کلبرگی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ مودی ٹرمپ کے دوست ہوسکتے ہیں، لیکن انہوں نے ملک کے مفادات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
India US relations پر مودی کے رویے پر کھڑگے برہم
کھڑگے نے کہا کہ مودی نے امریکہ میں ٹرمپ کو اپنا دوست قرار دے کر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی غیر جانبدار خارجہ پالیسی کو مودی نے نظر انداز کیا۔
جی ایس ٹی کے معاملے پر بھی کھڑگے نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چار ٹیکس سلیب غریب عوام کے لیے نقصان دہ ہیں اور اب انتخابی فائدے کے لیے ترمیم کی جا رہی ہے۔




























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































