حیدرآباد: تلنگانہ محکمۂ تعلیم نے ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فیس ادائیگی اور آن لائن درخواستوں کا عمل شروع کر دیا۔ درخواستیں 29 نومبر تک جمع کی جا سکتی ہیں، جبکہ ہال ٹکٹ 27 دسمبر سے ڈاؤن لوڈ ہوں گے۔
اہم تاریخیں اور قواعد کی وضاحت | Teacher Test
محکمہ کے مطابق امتحانات 3 جنوری سے 31 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے۔ ایک پرچے کی فیس 750 روپے اور دو پرچوں کی فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو صرف آن لائن ادا کی جائے گی۔ اساتذہ کو یاد دلایا گیا کہ 2010 سے پہلے بھرتی ہونے والوں کو ملنے والی چھوٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ختم ہو چکی ہے اور اب ٹیٹ ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔
ملازمت برقرار رکھنے کیلئے اہلیت لازمی | Teacher Test
محکمہ نے ہدایت دی کہ تمام کارگزار اساتذہ دو برس کے اندر ٹیٹ پاس کریں۔ جن کی سروس پانچ برس سے کم ہے انہیں اب بھی رعایت حاصل ہے، مگر دیگر اساتذہ کو ملازمت برقرار رکھنے کیلئے امتحان میں کامیابی ضروری ہوگی۔ حکومت نے 2010 سے پہلے بھرتی ہونے والوں کو بھی دوبارہ ٹیٹ دینے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ عدالت کی نئی ہدایات پر عمل کر سکیں۔
سرکاری ویب سائٹ پر مکمل اعلامیہ اور درخواست فارم کا لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔ رہنمائی کے لیے امیدوار 7093708883، 7093708884، 7093958881 یا 7093468882 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
