حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) نے ویمن ڈیولپمنٹ اینڈ چائلڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں توسیعی افسر (سپر وائزر) گریڈ I کے عہدوں کے لیے Certificate Verificationکے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ ویری فکیشن 28 جولائی تا 30 جولائی 2025 کے درمیان سورورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی (سری پوتی سری رامولو تلگو یونیورسٹی)، پبلک گارڈن روڈ، نامپلی، حیدرآباد میں صبح 10:30 بجے سے منعقد ہوگی۔ 31 جولائی کو ریزرو دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔
یہ مرحلہ اُن زمروں میں خالی رہ جانے والی آسامیوں کی تکمیل کے لیے کیا جا رہا ہے جو نوٹیفکیشن نمبر 11/2022، مؤرخہ 27 اگست 2022 کے تحت مشتہر کی گئی تھیں۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبر اور مکمل شیڈول ٹی جی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیشن کے پورٹل ([https://www.tgpsc.gov.in](https://www.tgpsc.gov.in)) سے ویری فکیشن سے متعلق دستاویزات ڈاؤن لوڈ کریں اور 26 جولائی تا 31 جولائی 2025 کے درمیان ویب آپشنز کا استعمال کریں۔ کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ویب آپشنز کی بنیاد پر ہی حتمی انتخاب ہوگا، اس لیے انتخاب میں مکمل احتیاط برتی جائے۔










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































