Read in English  
       
South Central Railways

حیدرآباد: رواں موسم بارش کے پیش نظر South Central Railways نے ا پنی مانسون تیاریوں کو مزید سخت کر دیا ہے اور حکام نے اس بات کو دہرایا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور ٹرینوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت اولین ترجیح ہے۔

جنرل منیجر سنجے کمار سریواستو نے سکندرآباد میں ریلوے نلیام میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ریلوے کی تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے بارش سے جڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سپروائزر کو تیزی اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرنی ہوگی۔

اجلاس میں ان اثاثوں پر خاص توجہ دی گئی جو بارش اور سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں، جیسے پل، سرنگیں اور روڈ انڈر بریجز۔ حکام کو ہدایت دی گئی کہ کنٹرول اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مراکز پر چوکس نگرانی اور عملے کی موجودگی چوبیس گھنٹے یقینی بنائی جائے۔ اسی مقصد کے لیے ریت، بجری، سیمنٹ، پتھر اور پائپ جیسی ایمرجنسی اشیاء کا ذخیرہ بھی تیار رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

اس سے قبل جنرل منیجر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ روم کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے حساس مقامات سے براہ راست موصول ہونے والی ویڈیو فوٹیج دیکھی اور ٹیموں کو ریاستی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیاری موسمی نہیں بلکہ آپریشنل ڈسپلن کی عکاسی کرتی ہے۔

اجلاس میں ساوتھیا پرکاش ایڈیشنل جنرل منیجر سمیت ریلوے کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وجے واڑہ، گنٹکل، گنٹور، سکندرآباد، حیدرآباد اور ناندیڑ کے ڈویژنل ریلوے منیجرز اور ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجرز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔