حیدرآباد: محبوب آباد ضلع کے گورنمنٹ قبائلی بوائز آشرم اسکول میں منگل کے روز Electric Shock کے واقعہ میں تین طلبہ زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اسکول ہاسٹل کے سامنے اُس وقت پیش آیا جب ایک شیڈ کی برقی مرمت کا کام جاری تھا۔ آٹھویں جماعت کے طلبہ سائی کمار اور ہیمنت، اور نویں جماعت کا طالب علم سدھارتھ، دوپہر کے کھانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ شیڈ سے جڑے پائپوں کو چھونے پر انہیں کرنٹ لگا۔
نگراں عملے نے فوری طور پر تینوں کو قریبی ایریا اسپتال منتقل کیا۔ طبی معائنے کے بعد ہیمنتھ اور سدھارتھ کو ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ سائی کمار زیرِ علاج ہے۔
اس واقعہ نے اسکول انتظامیہ میں تشویش پیدا کر دی ہے، اور والدین نے حفاظتی اقدامات میں لاپرواہی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































