حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ تعلیم نے 5 September 2025 کو ریاست بھر میں منعقد ہونے والے Teacher’s Dayتقاریب کے لئے 36.40 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش منائی جاتی ہے۔
فنڈس کی تقسیم
اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ای نوین نکولس (آئی اے ایس) نے فنڈز کی منظوری کا حکم جاری کیا۔ اس کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرز (DEOs) اور منڈل ایجوکیشنل آفیسرز (MEOs) کو مقامی سطح پر پروگرام منعقد کرنے کے لئے رقم فراہم کی جائے گی۔ Teacher’s Day پروگرام کے تحت ہر منڈل کو 5,000 روپئے دیے جائیں گے، جس سے 629 منڈلوں کے لئے کل 31.45 لاکھ روپئے خرچ ہوں گے۔ علاوہ ازیں، 33 اضلاع میں سے ہر ایک کو 15,000 روپئے دیے جائیں گے جو 4.95 لاکھ روپئے بنتے ہیں۔ یوں مجموعی رقم 36.40 لاکھ روپئے ہوگی۔
رپورٹنگ اور بجٹ سے اخراجات
محکمہ نے اسٹیٹ فنانس کنٹرولر کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ اور منڈل افسران کے اکاؤنٹس میں رقم فوری طور پر منتقل کریں۔ ایم ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تقاریب کی تفصیلی رپورٹ اپنے ڈی ای اوز کو بھیجیں، اور بعد ازاں ڈی ای اوز یہ رپورٹس یکجا کرکے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کو پیش کریں گے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ یہ اخراجات “سامگرا شکشا” کے 2025–26 سالانہ ورک پلان اینڈ بجٹ (AWP&B) کے تحت “ایس پی او مینجمنٹ کاسٹ” سے پورے کئے جائیں گے۔







































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































