Read in English  
       
Telangana admissions

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ڈگری آن لائن سروسز تلنگانہ (دوسٹ) 2025–26 کے خصوصی مرحلے کی تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ کونسل کے چیئرمین اور دوسٹ کنوینر پروفیسر وی بالا کیستا ریڈی اور کمشنر برائے کالجیٹ ایجوکیشن دیواسینا کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ اور سرپرستوں کی متعدد درخواستوں اور حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

اس توسیع کے تحت خصوصی مرحلے میں نشست Telangana admissionsحاصل کرنے والے طلبہ کے لیے آن لائن سیلف رپورٹنگ کی آخری تاریخ 6 اگست سے بڑھا کر 12 اگست کر دی گئی ہے۔ جو طلبہ آن لائن سیلف رپورٹنگ مکمل کریں گے وہ 6 سے 12 اگست کے دوران اپنے مختص کردہ کالجوں میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔

خانگی غیر امدادی کالج اور خانگی امدادی کالجوں میں خود مالیاتی کورسز کے لیے اسپات داخلے 13 اور 14 اگست کو منعقد کیے جائیں گے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد یہ ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث کوئی اہل طالب علم داخلے کے عمل سے محروم نہ رہ جائے۔