حیدرآباد: Quit India Movementکی 83ویں سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ کانگریس نے ہفتہ کو جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی آزادی کے لیے قربانی دینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیا۔
گاندھی بھون میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے قومی پرچم لہرایا اور ان تمام افراد کو خراج پیش کیا جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی الیکشن کمیشن پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی کارکنوں کو دکھائی گئی۔
اس تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا، وزراء پونم پربھاکر اور جوپلی کرشنا راؤ، سابق رکن پارلیمان وی۔ ہنومنت راؤ اور کئی دیگر کانگریس رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت آئین میں تبدیلی کی سازش کر رہی ہے جو بھارت کی جمہوری بنیادوں پر حملہ ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کا فرنٹل ادارہ بن چکا ہے اور حکومت پر سوال اٹھانے والوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے۔
మలుపు తిప్పిన ఉద్యమం.! గాంధీ భవన్ లో ఘనంగా క్విట్ ఇండియా దినోత్సవం..!! pic.twitter.com/x4VnP3n0kb
— Telangana Congress (@INCTelangana) August 9, 2025










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































