حیدرآباد: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور مجلس علماء دکن نے جمعرات کی شام منعقدہ اجلاس میں [en]Muharram crescent[/en] کے نظر آنے کی تصدیق کر دی۔
ماہِ محرم الحرام 1447 ہجری کے آغاز کے تعین کے لیے یہ ماہانہ اجلاس حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مجلس علماء دکن کے جنرل سکریٹری و قائم مقام صدر مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجادہ پاشا نے کی۔
چاند کی رؤیت کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1447 ہجری بروز جمعہ 27 جون کو ہوگی، جبکہ عاشورہ یعنی دس محرم اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔
مجلس نے امتِ مسلمہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محرم کے ایام میں صبر، عزم، اور دینِ حق سے وابستگی کی تلقین کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































