حیدرآباد :مانسون بارشوں نے شمالی بھارت میں تباہی مچادی۔ ہماچل پردیش میں 24 جولائی سے اب تک 366 افراد Monsoon Floods میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے چار لاکھ کروڑ روپے کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔
شملہ میں 116 فیصد اور کلّو میں 113 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول سے دوگنی ہے۔ لینڈ سلائیڈ اور اچانک آنے والے سیلاب نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔
Monsoon Floods نے پنجاب، اتراکھنڈ اور یوپی کو لپیٹ میں لیا
پنجاب کے تمام 23 اضلاع بدستور متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن بارش کا امکان نہیں لیکن لدھیانہ کے سسرالی ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔

اتراکھنڈ کے اتراکاشی ضلع کے نوگاؤں میں ہفتہ کی شام بادل پھٹنے سے بازار اور گھروں میں ملبہ داخل ہوگیا اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔
اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ندی ایک کلومیٹر اندر تک شہر میں آگئی۔ آشرموں میں پانچ فٹ تک پانی بھر گیا اور ورنداون پریکرما مارگ زیرآب آگیا۔
وزیراعظم نریندر مودی 9 ستمبر کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔




























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































