حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز ریاست بھر میں جاری Heavy Rainsکے پیش نظر تمام ضلع کلکٹروں کو الرٹ رہنے اور راحتی اقدامات میں مکمل ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔
چیف منسٹر، جو اس وقت دہلی کے دورے پر ہیں، نے چیف منسٹر آفس کے عہدیداروں سے صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تمام محکمہ جات کے درمیان تال میل سے کام لیا جائے تاکہ نشیبی اور سیلابی علاقوں میں بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔
ریونت ریڈی نے واضح طور پر کہا کہ جن اضلاع میں محکمہ موسمیات نے Heavy Rains کی پیش گوئی کی ہے، وہاں کلکٹر مسلسل نگرانی کریں اور عوام کو قریبی تالابوں، جھیلوں اور ندی نالوں کے خطرے سے واقف کرائیں تاکہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔
انہوں نے ہدایت دی کہ تمام کلکٹر اپنے اپنے اضلاع میں مقیم رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر دستیاب ہوں۔ سینئر افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اضلاع کی صورتِ حال کا باقاعدہ جائزہ لیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
چیف منسٹر نے زور دے کر کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات نہایت ضروری ہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔
రాష్ట్ర వ్యాప్తంగా భారీ వర్షాలు కురుస్తున్న నేపథ్యంలో అన్ని జిల్లాల కలెక్టర్లు అప్రమత్తంగా ఉండాలని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula గారు ఆదేశాలు జారీ చేశారు. ఢిల్లీ పర్యటనలో ఉన్న ముఖ్యమంత్రి గారు సీఎంవో అధికారులతో మాట్లాడారు. భారీ వర్షాలు కురిసిన ప్రాంతాల్లో ప్రజలకు ఇబ్బంది… pic.twitter.com/Gw7X8ANsFZ
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) July 24, 2025




























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































