حیدرآباد: بنجارہ ہلز کے بنجارہ بھون میں منعقدہ راشن کارڈ تقسیم پروگرام کے دوران BRS-Congress Clash کی شکل میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب کانگریس اور بی آر ایس قائدین اسٹیج پر آمنے سامنے آگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، خیریت آباد حلقہ کے استفادہ کنندگان سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب کے دوران بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل شراون اور کئی کارپوریٹرز نے مداخلت کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کی، جس سے پروگرام کا ماحول بگڑ گیا۔
پونم پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے ایک بھی راشن کارڈ جاری نہیں کیا۔ اس پر شراون نے جواب دیا کہ کے سی آر کی حکومت کے دوران چھ لاکھ راشن کارڈ تقسیم کئے گئے۔
جب بی آر ایس کارپوریٹرز نے مقامی مسائل اٹھانے کی کوشش کی تو پونم اور خیریت آباد کے ایم ایل اے دانم ناگندر نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ دانم ناگندر نے کارپوریٹروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ لوگ تماشہ بنا رہے ہیں؟
صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب شراون اپنی نشست سے کھڑے ہوکر کانگریس حکومت کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ اس پر وزیر مالیات سری دھر بابو نے مداخلت کرتے ہوئے شراون کو خاموش کرایا اور صورتحال کو قابو میں لایا۔















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































