حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گنیش وسرجن کے موقع پر ہفتہ کے دن بڑے پیمانے پر Trafficپابندیاں اور ڈائورشنز نافذ رہیں گی۔ خیرت آباد مہا گنپتی سمیت ہزاروں مورتیوں کا وسرجن صبح سویرے شروع ہوگا اور دن بھر جاری رہے گا۔ پولیس کے مطابق Ganesh immersion کا سلسلہ 7 ستمبر صبح 6 بجے سے شروع ہو کر اگلے دن 8 ستمبر صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔ بڑے مقامات جیسے ٹینک بنڈ، سروج نگر جھیل اور جی ایچ ایم سی کے زیر انتظام دیگر تالابوں پر وسرجن کیا جائے گا۔
اہم راستے بند رہیں گے
پولیس نے کہا کہ تمام بڑے وسرجن راستوں پر عام Trafficبند رہے گی اور مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔ بالاپور سے آنے والے بڑے بت چارمینار، عابڈس، لبرٹی اور ٹینک بنڈ سے گزرتے ہوئے نیکلس روڈ تک جائیں گے۔ اسی طرح سکندرآباد سے آنے والی مورتیوں کے جلوس پٹنی، پیراڈائز، رانی گنج اور کربلا میدان کے راستے ٹینک بنڈ پہنچیں گے۔
ٹولی چوکی اور مہدی پٹنم سے آنے والے جلوس خیرت آباد سے گزریں گے جبکہ ٹپہ چبوترہ اورآصف نگر سے آنے والی مورتیوں کو صرف ایم جے مارکیٹ تک جانے کی اجازت ہوگی۔ ان تمام راستوں پر عام ٹریفک وسرجن کے دوران بند رہے گی۔
ڈائورشنز اور پارکنگ کی سہولت
پولیس نے بتایا کہ کشائی گوڑہ ، چندرائن گٹہ، موسیٰ رام باغ اور چنچل گوڑہ سے آنے والے گاڑیوں کے لیے ڈائورشن نافذ ہوں گے۔ مدینہ، نیا پل، دارالشفا، پتلی باؤلی، حمایت نگر اور وائی ایم سی اے جیسے مقامات پر بھی ٹریفک کی سمتیں بدلی جائیں گی۔ لبرٹی، عابڈس، خیرت آباد، ٹینک بنڈ اور بدھا بھون جنکشن سے کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وسرجن گاڑیوں کے لیے مقررہ پارکنگ مقامات میں این ٹی آر اسٹیڈیم، کٹہ مائیسماں مندر، پبلک گارڈنز، بدھا بھون کے پیچھے، آدرش نگر، بی آر کے بھون اور خیرت آباد ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن شامل ہیں۔
وسرجن کے بعد ٹرکس کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں آوٹر رنگ روڈ کے ذریعہ باہر نکلنا ہوگا۔ بھاری گاڑیوں کے لیے 6 ستمبر صبح 8 بجے سے 7 ستمبر رات 11 بجے تک شہر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
بس سروسز کے سلسلے میں بتایا گیا کہ شدید رش کے اوقات میں آر ٹی سی بسیں صرف مہدی پٹنم، کوکٹ پلی، سکندرآباد، اپل، دلسکھ نگر اور نارائن گوڑہ تک ہی چلیں گی۔ بین ریاستی اور ضلع بسوں کو چادر گھاٹ کے راستے موڑا جائے گا۔
مسافروں کے لیے رہنمائی
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹینک بنڈ، نیکلس روڈ، ایم جے مارکیٹ، لبرٹی، رانی گنج، تلگو تلی جنکشن اور پیپلز پلازا جیسے مقامات سے گریز کریں۔ ہوائی سفر کرنے والوں کو پی وی این آر ایکسپریس وے یا آوٹر رنگ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن جانے والوں کو بیگم پیٹ–پیراڈائز راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شہری کسی بھی مدد کے لیے 040-27852482، 8712660600 یا 9010203626 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































