حیدرآباد ۔ اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کو بدھ کے دن کیسرہ میں اس کے رشتہ داروں نے اغوا کر لیا۔ یہ Odisha Girl اپنے قریبی دوست سے خاندان کی خواہش کے خلاف شادی کے بعد چار ماہ سے نرسم پلی گاؤں میں اپنے شوہر پراوین کے ساتھ رہ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق بدھ کے روز لڑکی کے رشتہ دار اچانک پراوین کے مکان میں گھس آئے۔ انہوں نے پراوین اور اس کے اہل خانہ پر مرچ پاؤڈر پھینکا اور مزاحمت کرنے پر لاٹھیوں سے مارپیٹ کی۔ بعدازاں لڑکی کو زبردستی ایک کار میں ڈال کر لے گئے۔ اس حملے میں پراوین اور اس کے رشتہ دار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سی سی ٹی وی میں واقعہ قید
گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے پورے واقعے کی ریکارڈنگ کی ہے۔ پراوین نے پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی جس پر کیسرہ پولیس نے مقدمہ قائم کر کے Odisha Girl کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































