حیدرآباد: کریم نگر کے وِدیارانیہ پوری علاقے میں واقع ماروتی سوزوکی شو روم میں منگل کی صبح ایک سیکیورٹی گارڈ مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی ’کومولا نارائنا ‘ (عمر 50 سال) کارخانہ گڈہ کے رہائشی تھے اور کچھ عرصے سے ’ٹرو -ویلیو ‘شو روم میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اہلِ خانہ کا احتجاج اور کیس درج | Guard Death
وہ پیر کی رات اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے، لیکن صبح ساتھیوں نے انہیں غیر متحرک حالت میں پایا۔
اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور کریم نگر رورل پولیس کو خبر دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی انکوائری شروع کر دی۔
نارائنا کے اہلِ خانہ اور رشتہ دار شو روم کے باہر جمع ہو گئے اور اچانک موت پر احتجاج کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل وضاحت پیش کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرین کو پولیس نے کیا منتشر| Guard Death
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
افسران نے کیس درج کر کے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے نے مقامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
