حیدرآباد ۔ تلنگانہ کی بین الاقوامی فٹبالر Gugguloth Soumya کو وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز اعزاز سے نوازا۔ سومیا نے حال ہی میں آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی جانب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے جوبلی ہلز میں اپنی قیام گاہ پر سومیا سے ملاقات کی اور ان کی اس کامیابی پر ذاتی طور پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے Gugguloth Soumya کو شال اوڑھایا اور کہا کہ سومیا نے فٹبال کے ذریعے تلنگانہ کا نام روشَن کیا ہے۔
تقریب میں شریک رہنما اور حکام
اس تقریب میں وزیر کھیل واکٹی سری رامولو، تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیو سینا ریڈی، تلنگانہ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد علی رفعت، جنرل سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
అంతర్జాతీయ పుట్ బాట్ క్రీడాకారిణి గుగులోతు సౌమ్య మర్యాదపూర్వకంగా కలిశారు. ఇటీవల అఖిల భారత పుట్ బాల్ సమాఖ్య నుంచి ఉత్తమ క్రీడాకారిణి అవార్డు అందుకున్న అంశం పై ఆమెను అభినందించాను.#TelanganaRising pic.twitter.com/bJKiKNMrF4
— Revanth Reddy (@revanth_anumula) September 23, 2025























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































