حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس DGP Shivadhar Reddy اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس وجے کمار نے ہفتہ کے روز ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ملو سے پراجا بھون میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات دونوں اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی حالیہ تعیناتیوں کے بعد ایک رسمی خیرسگالی ملاقات تھی۔ نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے شیو دھر ریڈی اور وجے کمار کو ان کے نئے عہدوں پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس موقع پر دونوں افسران پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن و امان اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔
DGP Shivadhar Reddy سے ملاقات کے دوران بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ حکومت تلنگانہ پولیس سے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، شفافیت اور عوام دوست رویے کی توقع رکھتی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور تیز خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ఇటీవల రాష్ట్ర నూతన పోలీస్ డైరెక్టర్ జనరల్ (DGP)గా బాధ్యతలు స్వీకరించిన శ్రీ బి. శివధర్ రెడ్డి గారు ఈ రోజు మర్యాదపూర్వకంగా కలిశారు.
ఆయనకు అభినందనలు తెలియజేశాను. pic.twitter.com/39X0ih6Pv5— Bhatti Vikramarka Mallu (@Bhatti_Mallu) October 4, 2025























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































