حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ گنیش چترتھی کے موقع پر شہریوں اور این جی اوز میں ایک لاکھ Eco Ganeshمورتیوں کی مفت تقسیم کی جائے گی۔ ہر مورتی کی اونچائی آٹھ انچ ہوگی۔
عہدیداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد تہوار کے دوران ماحول دوست مواد کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ مورتیوں کی تقسیم 24 تا 26 اگست شہر کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا کہ اس بار 34 بڑے مقامات پر تقسیم کا انتظام کیا گیا ہے، جن میں کے بی آر پارک مین انٹرنس، پریس کلب-سوماجی گوڑہ، ایلاماں مندر-بلکم پیٹ، پیداماں مندر-جوبلی ہلز، ریتو بازار-مہدی پٹنم، شلپارم-ہائی ٹیک سٹی و اپل، گنیش مندر-سکندرآباد، ایچ ایم ڈی اے آفس-میتری ونم، ٹینک بنڈ، سکریٹریٹ، این ٹی آر گارڈن، پریا درشنی پارک-سرورنگر، راجیو گاندھی پارک-ونستھلی پورم، کندن باغ آئی اے ایس کالونی-بیگم پیٹ، درگم چرو پارک، میلکوٹے پارک-نارائن گوڑہ، بھارتیہ ودیا بھون-سینک پوری، صفیل گوڑہ پارک اور مائنڈ اسپیس جنکشن شامل ہیں۔
ایچ ایم ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور تہوار کو ماحول دوست طریقے سے منائیں۔
