حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اظہر الدین نے مرکزی وزیر کشن ریڈی کے اُن کے خلاف “غدار” کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ہفتہ کو ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بیان کی مذمت کی اور کہا کہ وہ کشن ریڈی کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
اظہر الدین نے کہا کہ عدالت پہلے ہی انہیں میچ فکسنگ کے الزامات سے بری کر چکی ہے۔ انہوں نے سوال کیا، “میں نے کرکٹ کے ذریعے بھارت کا نام روشن کیا، ایسے شخص کو غدار کیسے کہا جا سکتا ہے؟”
بی جے پی پر سیاسی حملہ | Azharuddin Reaction
اظہر الدین نے الزام لگایا کہ بی جے پی جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب سے قبل انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کشن ریڈی کو کرکٹ کا کتنا علم ہے؟ “کیا انہوں نے کبھی بیٹ پکڑا ہے؟ جب کہنے کو کچھ نہیں ہوتا تو وہ میچ فکسنگ کی باتیں دہراتے ہیں،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے وزارت میں قیام کے دورانیے پر جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ان کے جوابات وقت خود دے گا۔
قانونی کارروائی کا اعلان | Azharuddin Reaction
وزیر نے واضح کیا کہ جھوٹے الزامات اور ذاتی حملوں کے خلاف وہ قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقار اور ذمہ داری برقرار رکھنا ضروری ہے اور ذاتی کردار کشی ناقابلِ قبول ہے۔
اظہر الدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دینے کے بجائے مثبت سیاست پر توجہ دیں۔
