حیدرآباد: باپٹلہ ضلع کے میدارامیٹلا کے قریب ایک بڑی الیکٹرانکس چوری کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک سے 255 لیپ ٹاپس چرا لیے گئے جن کی مالیت تقریباً 1.85 کروڑ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ Bapatla Theft کے اس واقعہ نے کاروباری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
کیسے انجام دی گئی چوری کی واردات؟
پولیس کے مطابق یہ سامان ایک پرائیویٹ کمپنی کا تھا جو ممبئی سے چینئی لے جایا جا رہا تھا۔ چار کنٹینرز میں سامان روانہ کیا گیا تھا جن میں سے ایک ٹرک کو راستے میں روک کر لوٹ لیا گیا۔ واردات ہفتہ کی رات انجام دی گئی لیکن چوری کا پتہ اس وقت چلا جب ادنکی منڈل کے چنہ کوٹاپلی کے قریب کنٹینر کا الارم اچانک بند ہو گیا۔
کمپنی کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع ملی تو وہ فوری جائے وقوعہ پہنچے جہاں ٹرک ڈرائیور اور کلینر غائب تھے۔ اتوار کے روز کمپنی نے میدارامیٹلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
چیرالہ ڈی ایس پی معین نے بتایا کہ ملزمین کو ٹریس کرنے اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کمپنی کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ چوری شدہ لیپ ٹاپس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1.85 کروڑ روپئے ہے۔
