حیدرآباد: محبوب آباد ضلع میں واقع تالاپوساپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ اُس وقت ٹل گیا جب ویزاگ سے سکندرآباد آنے والی [en]Vande Bharat[/en] ایکسپریس ایک بیل سے ٹکرا گئی۔
محبوب آباد ریلوے سب انسپکٹر سبحانی کے مطابق، یہ واقعہ 428/11 کلومیٹر کے مقام پر پیش آیا، جہاں ٹرین نے تالاپوساپلی اسٹیشن کے قریب بیل کو ٹکر ماری۔
تصادم سے انجن کے اگلے حصے میں نصب مویشی گارڈ کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور زور دار آواز سنائی دی۔ الرٹ ڈرائیور نے فوراً ٹرین روک دی اور ریلوے حکام کو مطلع کیا۔
ٹیکنیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مرمت کا کام انجام دیا اور بیل کی لاش کو پٹری سے ہٹا کر ٹرین کو روانہ کیا۔
پولیس نے ریلوے پٹری کے قریب رہنے والے کسانوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ جانوروں کو آزاد چھوڑیں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































