حیدرآباد: ایک افسوسناک واقعے میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ایک سافٹ ویئر انجینئر خاتون نے حیدرآباد کے نالاگنڈلا علاقہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خودکشی [en]Techie Suicide[/en] کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے پسِ پردہ گھریلو تنازعہ کا شبہ ہے۔
متوفی خاتون کی شناخت ارونا (عمر 30 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جو کولہا پور، مہاراشٹرا کی رہنے والی تھیں۔ ان کی شادی 2023 میں نلیش پاٹل سے ہوئی تھی، جو پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ شادی کے بعد جوڑا ملازمت کے لیے حیدرآباد منتقل ہو گیا اور چندانگر علاقے میں مقیم تھا۔
پولیس کے مطابق، ارونا گھریلو جھگڑوں اور میاں بیوی کے درمیان آئے دن کے تنازعات کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔ منگل کے روز وہ اپنے کمرے میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہوں نے چھت کے پنکھے سے دوپٹہ باندھ کر خودکشی کی۔
ابتدائی تفتیش سے اندازہ ہوتا ہے کہ خودکشی کی وجہ مسلسل گھریلو اختلافات ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
